Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدتمیزی کرنے پر ماں نے اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا

خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا
شائع 12 جون 2024 06:46pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ماں کے لیے اس کی اولاد سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں ہوتا، بچے کو معمولی خروش آنے پر ماں تڑپ اٹھتی ہے۔

مگر بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون نے اپنے ہاتھوں نے بیٹے کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر اگرتلہ کے جے نگر میں ایک خاتون نے اپنے 9 سالہ بیٹے کو اپنی نافرمانی اور بدتمیزی کرنے پر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو سپرابھا نامی خاتون اپنے بیٹے کو مار کر اس کی لاش کے پاس بیٹھی رہی جس کے بعد خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

سپرابھا نے پولیس کو بتایا کہ وہ تعمیراتی جگہ پر اجرت پر کام کرتی ہے، اس کا شوہر لاپتہ ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، وہ بیٹے راجدیپ کی اکیلے پرورش کر رہی تھی مگر بیٹے کی بدتمیزی سے بہت پریشان رہنے لگی تھی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ راجدیپ نے اس کے پیسے چرائے اور پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی، اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا تھا۔

خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیٹے کو قتل کیا لہٰذا میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔

india

Mother

strangles 9 year old son