Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر

ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی، پولیس سے رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 10:24pm

گوجرانوالہ میں ایک وکیل نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سے قومی کرکٹ کے میچ ہارنے پر کپتان بابراعظم اور دیگر اراکین ٹیم کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ بابر اعظم اور دیگر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست پر شائقین مایوس، ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

درخواست میں ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

ٹی 20 رینکنگ : بابر اعظم اور رضوان میں سے ایک کی ترقی ایک کی تنزلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔