ونڈوز 11 کے بہترین ’اے آئی ٹولز‘ جو آپ کا وقت بچائیں گے
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال تقریباً ٹیکنالوجی سے وابستہ ہر چیز میں کیا جانے لگا ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ مصنوعی ذہانت ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔
نئی مصنوعی ذہانت ’ایپل انٹیلی جنس‘ سے لیس نیا آپریٹنگ سسٹم کونسے آئی فونز پر چل سکے گا؟
اب مائیکروسافٹ کی ونڈوز الیون میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی نے انٹری دے دی ہے جس سے ویب سائٹس پر کام کرنے والوں کا وقت بچے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونڈوز 11 کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ میں کئی مختلف اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں جو صارفین کو بہت پسند آئیں گے۔
یہ بہترین اے آئی ٹولز آپ کے کام کو تیز بنائیں گے اور آپ کا قیمتی وقت بھی بچائیں گے۔
آیئے جانتے ہیں وہ دلچسپ فیچرز کونسے ہیں۔
آسان سرچ فیچر
ونڈوز 11 کے AI ٹولز نے سرچ فیچر کو آسان بنایا گیا ہے۔
یہ معلومات کے لیے مختلف ذرائع بھی فراہم کرتا ہے۔ آپ لنک پر کلک کر کے درست معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ آیا تفصیلات درست ہیں یا نہیں۔
اسی طرح کو پائلٹ میں آپ اس حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں جس سے ویب پر سرچ کرکے وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔
تصویر تیار کرسکتے ہیں
ونڈوز 11 میں آسان تصویر بنانے والے AI ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔ آپ اپنے لیے تصاویر بنانے کے لیے Microsoft Designer استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ تحریر ڈال کر ایک شاندار تصویر تیار کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ تصویر میں ترمیم (Editing) بھی کر سکتے ہیں۔
دستاویزات کا خلاصہ کریں
ونڈوز 11 میں اے آئی کے ساتھ آپ کو طویل دستاویزات پڑھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ آپ Copilot کی مدد سے اپنے لیے دستاویزات تیار کروا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کوپائلٹ سے مائیکروسافٹ ایج میں مضمون کی سمری بنانے کی کمانڈ دے ہیں، یا ورڈ میں دستاویزات کا خلاصہ کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔ یہ کام مختلف ایپس اور سروس سے بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
ٹیکسٹ تیار کروائیں
ونڈوز الیون میں کو پائلٹ خود بھی متن تیار کر سکتا ہے، جو مختلف ترتیبات میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ری کال فیچر
ری کال فیچر بنیادی طور پر آپ کی جانب سے کمپیوٹر پر کرنے والے کام کی چیک کرتا ہے جس کے ذریعے آپ ڈاکومینٹس، ویب سائٹس، تصاویر اور دیگر چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔
ری کال ونڈوز 11 کا ایک طاقتور اے آئی ٹول ہے جو صارفین کو آنے والے دنوں میں دستیاب ہوگا۔
Comments are closed on this story.