Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100انڈیکس میں207 پوائنٹس کا اضافہ
شائع 12 جون 2024 05:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 278.60 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رہا۔ 100 انڈیکس میں207 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 72 ہزار 797 پوائنٹس پر بند ہوا۔

bullion rates

Pakistan Stock Exchange (PSX)

US DOLLAR RATE