Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

مریخ کے دو گڑھے یو پی کے دو شہروں اور تیسرا بھارتی سائنس دان سے موسوم

یہ تینوں گھڑے بھارت کے شہر احمد آباد کی فزیکل ریسرچ لیباریٹری کے ماہرین نے کھوج نکالے تھے
شائع 13 جون 2024 09:54am

دی انٹرنیشنل ایسڑونومرز یونین نے مریخ کے دو گڑھوں کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے دو چھوڑے شہروں سے موسوم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مریخ کے یہ دو گھڑے اب مرسان اور ہلسا کہلائیں گے۔ ایک گڑھا لاوے سے بھرا ہوا ہے جبکہ دوسرے گڑھے میں معدنی ذخائر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں گڑھوں کے تجزیے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کبھی مریخ کی سطح پر پانی بھی بہتا ہوگا۔

امریکا سمیت دنیا بھر کے ماہرین مریخ کے تجزیے میں مصروف ہیں تاکہ کسی نہ کسی طور وہاں پانی کی موجودگی ثابت ہوسکے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو یہ نظریہ بھی تقویت پائے گا کہ مریخ پر زندگی ممکن ہے اور شاید کبھی وہاں زندگی رہی بھی ہو۔

فزیکل ریسرچ لیباریٹری (احمد آباد، بھارت) کے ماہرین نے مریخ پر تین ایسے گڑھے دریافت کیے ہیں جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ ایک گڑھے کو پی آر ایل کے سابق ڈائریکٹر دیویندر لعل سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ گڑھا 65 کلو میٹر چوڑا ہے۔

دیویندر لعل 1972 سے 1983 تک فزیکل ریسرچ لیباریٹری کے ڈائریکٹر رہے۔ وہ کازمک رے فزسسٹ اور سیاروں کے علم و فن کے ماہر تھے۔

CRATERS ON MARS

NAMED AFTER INDIAN CITIES

DR DEVENDRA LAL