Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصری دلہا کی دلہن کو شادی ہال میں گھسیٹتے ہوئے لانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دولہا کے اس برے رویے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
شائع 12 جون 2024 05:28pm
تصویر بشکریہ کوئت انسائڈ
تصویر بشکریہ کوئت انسائڈ

عموماً شادی کے دن دولہا اپنی دلہن کے ساتھ نہایت احترام و محبت کے ساتھ پیش آتا ہے، اور اُس سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے اسے قیمتی تحائف بھی پیش کرتا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی ایک ویڈیو میں کچھ اور ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دولہا اپنی دولہن کے ساتھ برا سلوک کرتا ہوا پایا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اپنی دلہن کو شادی کے اسٹیج پر بری طرح گھسیٹ کر لانے کی کوشش کرتا ہے جس دوران دلہن توازن نہ سنبھالتے ہوئے اسٹیج پر گھٹنوں کے بل گر پڑتی ہے، اس کے باجود بھی دولہا دلہن کو مسلسل گھسیٹتے ہوئے لے جاتا رہا۔

یہ مناظر دیکھ کر وہاں موجود مہمان خواتین دلہن کو سنبھالنے کے لیے آگے آتی ہیں جبکہ دولہا غصے کی حالت میں صوفے پر جا کر بیٹھ جاتا ہے۔ پھر اچانک مردوں میں سے ایک شخص دولہا کے پاس جاکر اُس پر حملہ کر دیتا ہے، جس کے بعد دونوں آپس میں ہاتھا پائی شروع کردیتے ہیں۔ پاس موجود لوگ حملہ آور شخص اوردولہا کی لڑائی رکوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بعدازاں دلہا طیش میں آکر اسٹیج سے اتر کر حملہ آور ہونے والے پر دوبارہ چڑھ دوڑنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ دولہا اپنی دلہن کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کیوں کرتا ہے اس حوالے سے تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دولہا کے اس برے سلوک پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Groom

Bride

Video Viral

Groom Drags Bride