Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں حملے، متعدد بھارتی فوج ہلاک و زخمی

ڈوڈا اور کٹھوا کے اضلاع میں رات بھر مقابلے جاری رہے، چند شہری بھی زخمی ہوئے
شائع 12 جون 2024 04:55pm

مقبوضہ کشمیر کے کٹھوا اور ڈوڈا اضلاع میں الگ الگ حملوں میں بھارتی قابض فوج کے متعدد سپاہی ہلاک ہوگئے۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ گزشتہ رات سے شروع ہونے والے حملے بدھ کو دن بھر جاری رہے اور فورسز نے مقابلے میں حملہ آوروں کو پسپا ہوکر فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

دونوں حملوں کے بعد مقابلے کئی گھنٹے تک جاری رہے۔ کٹھوا میں چند شہری بھی زخمی ہوئے۔ ایک حملہ آور مارا گیا۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کٹھوا میں 6 فوجی زخمی ہوئے۔ عام طور پر کٹھوا اور ڈوڈا ضلع میں معاملات پُرسکون رہتے ہیں۔

ڈوڈا ضلع میں بھدورا، پٹھان کوٹ روڈ پر راشٹریہ رائفلز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس حملے کا الزام جیشِ محمد سے وابستہ گروپ دی کشمیر ٹائیگرز پر عائد کیا ہے۔

occupied Kashmir

ATTACKS ON FORCES

KATHUA AND DODA DISTRICTS

TWO ATTACKERS KILLED

MANY CASUALTIES IN FORCES