Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن کی بجٹ اجلاس چلنے نہ دینے کی دھمکی، نمٹنے کیلئے اسمبلی عملے کی تیاریاں مکمل

وزیرِ خزانہ کو تقریر کرنے نہیں دیں گے، عامر ڈوگر
شائع 12 جون 2024 04:23pm

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایک طرف حزبِ اختلاف نے بجٹ اجلاس چلنے نہ دینے کی دھمکی دے دی ہے تو دوسری جانب اس مزاحمت سے نمٹنے کی تیاریاں بھی مکمل کی جاچکی ہیں۔

قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ کو تقریر کرنے نہیں دیں گے۔

آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر

انہوں نے کہا کہ غیرمنتخب شخص کے ہاتھوں 24 کروڑ عوام کا مستقبل دے دیا گیا ہے، ہم غیر منتخب وزیرخزانہ کو نہیں چلیں دیں گے۔

قبل ازیں، وفاقی بجٹ 2024-25 کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا تھا جس میں بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

آئندہ مالی سال کیلئے 1400 ارب کا وفاقی ترقیاتی بجٹ

دوسری جانب بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپیکر باکس کے باہر سارجنٹس موجود ہیں۔

budget

federal budget

Budget 2024 25