آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر
دفاع کے ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ، بجٹ دستاویز
آئندہ سال کے وفاقی بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کا پیداواری ہدف 4.4 فیصد مقررکیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا ہدف 3.6 فیصد جبکہ زرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف 2 فیصد مقررکیا گیا ہے۔ آج نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق صنعتی شعبے کا پیداواری ہدف 4.4 فیصد مقررکیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق خدمات کے شعبے کا پیداواری ہدف 4.1 فیصد مقرر کیا گیا جبکہ دفاع کے ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد، دفاعی پیداوار کے ترقیاتی بجٹ میں 89 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں دفاع کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب63 کروڑ 60لاکھ روپے مختص کیے گئے۔
Budget 2024 25
مقبول ترین
Comments are closed on this story.