Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس طرح خاندانی حالات ان کے ڈپریشن کا سبب بنے، یشما گل کا انکشاف

جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کا بڑا بھائی بھی بہت سخت تھا
شائع 12 جون 2024 02:58pm

یشما گل ایک بہت فعال سیلیبریٹی ہیں ،جو ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی اور خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور وہ جو بھی کردار ادا کرتی ہیں اس کے ساتھ انصاف کرتی ہیں۔

یشما دوستوں کی دوست بھی ہیں اور وہ انڈسٹری کے بہت سے دوسرے اداکاروں کے قریب ہیں۔ وہ ذہنی صحت اور جانوروں کے حقوق کی کارکن بھی ہیں اور اپنے ذہنی صحت کے بارے میں کچھ کہنے سے کبھی نہیں ہچکچاتی ہیں۔

یشما ایک شومیں مہمان تھیں ، جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں 21 سال کی عمر میں ڈپریشن کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندانی حالات نے اس میں بڑا کردار ادا کیا، کیونکہ ان کے والد کے دو گھر تھے اور وہ دو شادیاں کر چکے تھے۔ ان کے والد بہت انصاف پسند انسان ہیں اور ہمیشہ دونوں گھروں کو متوازن رکھتے ہیں، لیکن بچپن میں جب آپ ان حالات کے بارے میں فلمیں دیکھتے ہیں یا گھر میں کچھ بحث سنتے ہیں تو آپ انہیں مختلف انداز میں لیتے ہیں۔

جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کا بڑا بھائی بھی بہت سخت تھا اور ان تمام چیزوں نے مل کر ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یشما نے انکشاف کیا کہ انہیں حقیقی دنیا سے دور خیالی دنیا میں رہنے کی بیماری بھی ہو گئی تھی اور وہ اس کی وجہ سے گاڑی چلانے سے ڈرتی تھی۔ یہ اس ڈپریشن کی وجہ سے ہوا، جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے خود کو بہتر ہونے کے لئے علاج کرایا۔

انہوں نے اس بارے میں بھی کھل کر بات کی کہ کس طرح دل ٹوٹنے نے انہیں بدل دیا اور اس سے انہوں نے کیا سیکھا۔ ہم سب دل ٹوٹنے کی کیفیت سے گزرتے ہیں اور یشما نے کہا کہ وہ سوچتی ہیں کہ ان کے بریک اپ نے انہیں زندگی کے بارے میں زیادہ گہرائی اور شعور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جذباتی طور پر بھی دانشور بن گئیں اور انہوں نے اپنے جذبات کو زیادہ سمجھنا شروع کردیاہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity