پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت کیا ہوگی؟
پاکستان میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، نئے نرخ جاری
10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 07 ہزار 390 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2313 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
karachi
سونا
Gold prices
gold market
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.