Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کویت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 40 بھارتی محنت کش ہلاک

سانحہ جنوبی شہر منغف میں رونما ہوا، بیشتر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں، رہائشی عمارت کھچاکھچ بھری ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 09:21pm

کویت کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 40 بھارتی محنت کش ہلاک ہوگئے۔ بیشتر ہلاکتیں دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے متاثرہ خاندانوں سے ان کے پیاروں کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

جنوبی کویت کے شہر منغف میں آگ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے لگی۔ جس عمارت میں آگ لگی وہ محنت کشوں کی رہائش کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

میجر جنرل عید راشد حماد نے بتایا کہ مقامی حکام کو اس سانحے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے دی گئی۔

ایک سینیر پولیس کمانڈر نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ متعدد محنت کشوں کو بچالیا گیا تاہم ہلاکتیں اس لیے زیادہ ہیں کہ پوری عمارت میں دھواں بھر جانے سے بہت سے لوگوں کا دم گھٹ گیا۔

میجر جنرل عید راشد حماد کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کسی بھی عمارت میں بہت زیادہ لوگوں کو ٹھہرانے کے حوالے سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔ گنجائش سے زیادہ لوگ رہتے ہوں تو کسی حادثے کی صورت میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ ہی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جن 43 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان میں سے بھی 4 نے بعد میں دم توڑ دیا۔

KUWAIT BUILDING FIRE

CRAMMED WITH WORKERS

SUFFOCATION

41 KILLED