Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ، سینیر حزب اللہ کمانڈر شہید

شہدا کی مجموعی تعداد چار، طالب عبداللہ فیلڈ کمانڈر تھا، اسرائیل پر جوابی حملے جاری
شائع 12 جون 2024 01:59pm

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا پر بمباری میں سینیر حزب اللہ فیلڈ کمانڈر سمیت چار افراد کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینیر رہنما تھا۔ حزب اللہ نے آٹھ ماہ سے اسرائیل پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسرائیلی کارروائی میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300 ارکان شہید ہوچکے ہیں۔

لبنان کی ملیشیا حزب اللہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی حدود اندر عسکری اہداف کو نشانے پر لیے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں میزائل بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

SOUTH LEBANON

HIZBULLAH COMMANDER

JOYA

FOUR KILLED

TALIB ABDULLAH