ہندی سپرہٹ فلم ”عاشقی“ کے گانے پاکستان فلموں سے چرائے گئےہیں۔ بھارتی میوزک ڈائریکٹر
للیت پنڈت کا کہنا ہے کہ ندیم شرون نے عاشقی ساؤنڈ ٹریک کمپوز کرنے کے لیے پاکستانی گانےچرائے’ وہ دبئی جاتے تھے، پاکستانی کیسٹ خریدتے تھے۔
بالی وڈ کی مشہور موسیقار جوڑی، جیتن اور للیت میں شامل للت پنڈت نے 1990 کے مشہور ساؤنڈ ٹریک کے ”بہت سے“ گانوں کے لیے پاکستانی گانوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے اصل موسیقار ندیم اور شرون پر الزام عائد کیا ہے۔
للیت پنڈت کا یہ بھی کہناہے کہ، شیرون کی موسیقار جوڑی نے پاکستانی گانوں کی نہ صرف دھنیں چرائیں، بلکہ الفاظ تک تبدیل نہیں کیے۔ یہ بات فلم انڈسٹری میں سب جانتے ہیں۔
بھارتی میوزک ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ، ندیم شیرون دبئی جاتے تھے اور پاکستانی گانوں کے بہت سے کیسٹس خرید کر لاتے تھے۔ بھارت پہنچنے کے بعد ندیم شیرون انہیں گانوں کو ری پروڈیوس کردیتے تھے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستانی گانوں کو شاعری سمیت استعمال کیا گیا اورانہیں گانوں کی بنیاد پر ندیم شیرون نے شہرت حاصل کی۔
للیت پنڈت نے کہا کہ میں نے بھی انگلش گانوں کے کچھ حصے بالی ووڈ کے گانوں میں استعمال کیے ہیں تاہم جیتن خالص کمپوزر ہیں اور ان کی بنائی گئی دھنیں ان کی اپنی تخلیق کی گئی ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ مہیش بھٹ کی رومانوی فلم ”عاشقی“ نے موسیقار جوڑی ندیم شرون کے کیریئر کو قائم کیا، جنہوں نے ہندی سنیما کے سب سے یادگار ساؤنڈ ٹریک میں سے ایک دیا۔
Comments are closed on this story.