Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ایکشن سے بھرپور ٹیزر میں مرزاپور سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

سیریز کا پریمیئر 5 جولائی کو پرائم ویڈیو پر کیا جائے گا
شائع 12 جون 2024 11:20am

بھارتی فلم سازوں نے منگل کے روز ایکشن سے بھرپور ٹیزر میں مرزاپور سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

دس اقساط پر مشتمل اس سیریز کا پریمیئر 5 جولائی کو پرائم ویڈیو پر کیا جائے گا، جس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شویتا ترپاٹھی شرما، رسیکا دوگل، وجے ورما اور ایشا تلوار سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔

اس تصویر میں چھپی ’مرزا پور سیزن 3‘ کی تاریخ ڈھونڈ کر دکھائیں

ٹیزر میں آنے والے سیزن کے کئی لمحات شامل ہیں ، جو ناظرین کو فرنچائز کے پرتشدد علاقے میں سوار ی پر لے جاتے ہیں۔

ٹیزر کی شروعات کلبھوشن کھربندہ کی آواز سے ہوتی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح ’شیر‘ کلین بھیا تخت کی لڑائی میں ’ساوا شیر‘ گڈو پنڈت کا سامنا کریں گے۔

اس میں ’جنگل کی لڑائی‘ میں متعدد جانوروں کا استعارہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں صرف شیر ہی نہیں ہے، بلکہ جنگلی بلیاں، چیتا، لومڑی، ہائنا اور مگرمچھ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ مرزاپور سیزن 3 پہلے جون میں ریلیز ہونے والا تھا تاہم اب یہ 5 جولائی سے ریلیز کیا جائے گا۔

مرزاپور ٣ کی شوٹنگ دسمبر میں ختم ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی مداح اس کی ریلیز کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ مرزاپور کا پہلا سیزن 16 نومبر ، 2018 کو جاری کیا گیا تھا۔

دوسرا سیزن اکتوبر 2020 کو جاری کیا گیا تھا۔

entertainment

lifestyle

bolly wood