کراچی میں ’اہلکاروں‘ کے ساتھ مذاکرات کامیاب، وکلا کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
کراچی میں کورنگی روڈ پر وکلا برادری نے سرکاری ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔
واضح رہے کہ وکلا کے احتجاج کے بعد قیوم آباد فلائی اوور سمیت کورنگی روڈ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تھی جبکہ دفاتر جانے والے ہزاروں افراد ٹریفک میں پھنس گئے تھے۔
تازہ پیش رفت سے متعلق ڈی آئی جی ساوتھ نے بتایا کہ وکلا اور سرکاری ادارے کے اہلکاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد وکلا نے کورنگی روڈ پراحتجاج ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ کورنگی روڈ سے متصل سڑکوں پر ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کورنگی روڈ پروکلابرادری کا احتجاج گزشتہ رات سے جاری تھا۔ پولیس کے مطابق رات گئے وکلا اورسرکاری ادارے کےاہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.