Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر کا بیٹا نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

جرم ثابت ہونے کے بعد باپ نے بیٹے کو لگا کر تسلی دی۔ ہنٹر بائیڈن کو 25 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 01:17pm

امریکا میں پہلی بار کسی ’برمنصب‘ صدر کے بیٹے کو عدالت نے متعدد الزامات کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔

صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو25 سال تک کی سزائے قید ہوسکتی ہے۔ اُسے اسلحے کی خریداری کے دوران فارم پر منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔

فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد صدر بائیڈن نے بھرپور اخلاقی مدد فراہم کرنے اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے بیٹے کو گلے لگایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں اسلحے کی خریداری کے فارم میں منشیات کے استعمال سے متعلق غلطی بیان کے حوالے سے تینوں الزامات درست قرار دیے۔

عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 25 برس تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ منصب پر فائز کسی صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور عدلیہ کے لیے احترام کے حامل رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

امریکی صدر کے بیٹے نے بڑی چوری کا اعتراف کرلیا

جو بائیڈن نے نادانستہ طور پر بیٹے کی ”رنگین راتوں“ کی ادائیگی کی؟

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اپنی فیملی کی نظر میں کیسے ہیں؟

Hunter Biden

DRUG USAGE CASE

GUN TIRAL

ACCUSATIONS PROVED

FIRST SITTING PRESIDENT