بھلوال میں 3 خاکروب زہریلی گیس سے جاں بحق
پنجاب کے شہر بھلوال میں حفاظتی انتظامات کے بغیر کنویں کی صفائی کے لیے کام کرنے والے 3 خاکروب زہریلی گیس سے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 4 سینیٹری ملازمین ڈسپوزل کے کنویں میں صفائی کے لیے داخل ہوئے، چاروں سینٹری ورکرز زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
سینٹری ورکرز کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر 3 ورکر جانبر نہ ہو سکے جبکہ ایک سینیٹری ورکر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
سینیٹری ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھلوال میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران تین سینٹی ورکرز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ سینٹی ورکر کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کام کے دوران سینٹی ورکرز کو سیفٹی گیئر فراہم کرنے متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے، سینٹی ورکرزکے لیے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، سینٹی ورکرز کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو سمجھیں۔
Comments are closed on this story.