Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

کورین پاپ اسٹار اورا کی چاہت فتح علی خان کے“ بدو بدی“ پر ویڈیو

"بدو بدی" جنون میں اب کورین بھی گرفتار
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 09:19am

چاہت فتح علی خان کا مقبول گانا ”بدو بدی“ حال ہی میں بے حد وائرل ہوا تھااور بین الاقوامی سطح پر بھی ٹرینڈ ہوا۔ یوٹیوب کی جانب سے اس ویڈیو کو ہٹائے جانے سے پہلے اس کے 28 ملین ویوز آچکے تھے۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں “بدو بدی 2 “کا بھی اشارہ دیا ہے۔ گرو رندھاوا، دلجیت دوسانجھ، بی پراک سمیت کئی بین الاقوامی سوشل میڈیا شخصیات نے ”بدو بدی“ پر ویڈیوز بنائی ہیں۔ اس ٹرینڈ کو دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے بھی فالو کیا۔

چاہت فتح علی خان کا ’بدو بدی‘ کس نے ڈیلیٹ کروایا؟

گانے کی مقبولیت میں اب مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کا جنون کوریا تک پہنچ گیا ہے۔ مشہور کورین ریپر، گلوکار اور موسیقار، اورا نے حال ہی میں اپنی ٹیم کے ساتھ گانے ”بدو بدی“ پر ایک ویڈیو بنائی ہے۔ کورین گلوکار اپنی اداکاری کے لئے ہندوستان میں بھی مقبول ہیں۔

پاکستانی شوبز میں بھونچال، چاہت فتح علی خان کی فلم کا ٹریلر جاری

مداح اپنے پسندیدہ کے پاپ اسٹار کی طرف سے ”بدو بدی“ ٹرینڈ کی پیروی کرتے ہوئے دیکھنے کے لئے بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’آخر کار ایک پاکستانی نے یہ کر دکھایا ہے‘۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ ناقابل یقین ہے، بدوبدی اب کوریا میں بھی مقبول ہیں‘۔

یاد رہے کہ یہ پہلا پاکستانی گانا ہے جسے کسی بھی کورین پاپ اسٹار نے پیش کیا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

Chahat Fateh Ali Khan