Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پینگوئن سے سیکھا گیا لڑکی کو متاثر کرنے کا طریقہ جو 100 فیصد کام کرے گا

ایک اصطلاح’ پیبلنگ’ کے نام سے مقبول ہو رہی ہے جو پینگوئنز سے ماخوذ ہے
شائع 12 جون 2024 07:00am

آج کی تیز رفتار دنیا میں اپنے لائف پارٹنر کو تلاش کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اس کے لیے مختلف ’ڈیٹنگ ایپلی کیشنز‘ بھی متعارف کرائی گئی ہیں جو دو رشتوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مگر یہاں ایک ایسے پرندے کی بات کی جارہی ہے جس سے ایسا منفرد طریقہ نکلا ہے، جو لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے 100 فیصد کام کرے گا۔ یعنی اس طریقے سے یا اس کو دیکھتے ہوئے مختلف طریقوں سے آپ لائف پارٹنر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

یہ دلچسپ طریقہ اینٹارکٹکا میں پائے جانے والے پرندے پینگوئن سے نکلا ہے۔ اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا اس طریقہ کار کو سیکھنے کے لیے انٹارکٹیکا جانا پڑے گا؟ تو ایسا بالکل نہیں۔

یہاں ایک اصطلاح’ پیبلنگ’ (Pebbling) کے نام سے مقبول ہو رہی ہے جو پینگوئنز سے ماخوذ ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، جب کسی نر پینگوئن کو مادہ پینگوئن پسند آتی ہے تو وہ اپنے منہ سے کنکر اٹھا کر اسے دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ وہ اُس میں دلچسپی رکھتا ہے۔

بعدازاں وہ نر اور مادہ پینگوئن اُن کنکریوں سے اپنا گھونسلہ تیار کرلیتے ہیں۔ لہٰذا پیبلنگ لفظ پینگوئن کے اس عمل سے ماخوذ ہے۔

لیکن انسانوں کے معاملے میں کنکریوں کی جگہ کچھ اور پیش کیا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ اپنی محبت یا پسند کا اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے کو میمز، انسٹاگرام ریلز، یا پھر کوئی محبت بھرا پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

Penguins

Pebbles

How to pick up a girl