طلاق کی دو اہم وجوہات کونسی ہیں؟ وکیل کا بڑا انکشاف
دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انٹرنیٹ پر سینکڑوں چلنے والی خبروں میں سے کئی خبریں طلاق سے متعلق ہوتی ہیں۔
طلاق کے مختلف اسباب ہوتے ہیں، مگر ایک نامور وکیل نے طلاق کی دو ایسی وجوہات کا تذکرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
وکیل کی ایک غلطی نے میاں بیوی کی طلاق کروادی
امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے جانے مانے وکیل جیمز سیکسٹن جو خود بھی طلاق یافتہ ہیں، انہوں نے میاں بیوی کے درمیان طلاق کی دو اہم وجوہات بتائیں جن میں بے وفائی اور دوسرا پیسہ شامل ہے۔
جیمز سیکسٹن نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران طلاق کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بے وفائی میں اکثر دھوکہ دہی شامل ہوتی ہے، یہ صرف ایک جُز ہے، اس لیے دھوکہ دہی پر طلاق لینا ایک زیادہ آسان کام ہے۔
امریکی وکیل نے دعویٰ کیا کہ جنسی تعلقات کی کمی عام طور پر بے وفائی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ مرد زیادہ جنسی تعلق کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ خواتین یہ تجربہ زیادہ بہتر چاہتی ہیں۔
معروف امریکی وکیل نے شادیوں میں پیسوں کی باریکیوں سے متعلق بھی وضاحت پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کا تعلق طاقت سے ہے، اس سے بہت کچھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے، مگر حقیقت میں پیشہ ہی سب کچھ نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیسہ صرف ایک کرنسی ہے جس سے ہم تجارت کرتے ہیں، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ پیسے میں پیچیدہ چیزوں کا ایک پورا گروپ بندھا ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.