Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ ٹو : پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست سامنا

تاجکستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی
شائع 11 جون 2024 10:33pm

تاجکستان میں کھیلے گئے فیفا کوالیفائرز راونڈ ٹو میں پاکستان کو اپنے آخری اووے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا پہلا گول مباتشو شیروونی نے 35 ویں منٹ میں کیا۔

تاجکستان کا دوسرا گول سفارو منوچہر نے 65 ویں منٹ میں جبکہ تیسرا گول 70 ویں منٹ میں وحدت ہانونو نے کیا۔

پاکستان کو اس سے قبل سعودی عرب اور اردن کے ہاتھوں ہوم اینڈ اووے دونوں میچوں جبکہ تاجکستان سے ہوم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوالیفائرز راونڈ ون میں پاکستان نے واحد کامیابی کمبوڈیا کیخلاف حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ سفری مشکلات کے باعث وفاقی حکومت نے قومی فٹبال ٹیم کے فیفا کوالیفائرز میں تاجکستان روانگی کو یقینی بنانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا تھا۔

FIFA World Cup Qualifier