Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

چاکلیٹ کی توہین : کٹ کیٹ پر کیچپ ڈال کر کھانے کا ٹرینڈ وائرل

کیچپ والی چاکلیٹ کھانے سے یقیناً لوگوں کو اس سے نفرت ہوجائے گی
شائع 11 جون 2024 09:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آج کل سوشل میڈیا پر عام کھانوں سے ہٹ کر مختلف لوازمات کے ٹرینڈ سامنے آتے ہیں۔ کہیں باربی بریانی بنائی جاتی ہے تو کہیں گلاب جامن کی کڑی تیار کر کے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کیے جاتے ہیں۔

لیکن یہ تو کچھ بھی نہیں کیونکہ اب جو عجیب و غریب کھانے کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اس نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں۔

جی ہاں، دنیا بھر میں پسند کی جانے والی مشہور چاکلیٹ ’کٹ کیٹ‘ پر کیچپ لگا کر اس کی توہین کی گئی جس کی ویڈیو نے اس کے چاہنے والوں کو غصہ دلا دیا۔

عام طور چاکلیٹ کھانے سے موڈ بہتر ہوتا ہے مگر کیچپ والی چاکلیٹ کھانے سے یقیناً لوگوں کو اس سے نفرت ہوجائے گی۔

اس پریشان کُن فوڈ ٹرینڈ کی ویڈیو کٹ کیٹ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شئیر کی گئی جس پر لوگوں کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے کو ملا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا حکومت اس سے باخبر ہے بھی یا نہیں کیونکہ چاکلیٹ پر کیچپ ڈالنا محض ایک غیر قانون کام محسوس ہو رہا ہے۔

Ketchup

kitkat

Food trend viral