Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈاکوؤں نے قربانی کے جانور کو گولی مار دی

اندھا دھند فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی، ڈاکو پکڑا گیا
شائع 11 جون 2024 09:33pm
علامتی تصویر / اے ایف پی
علامتی تصویر / اے ایف پی

کراچی کے علاقے سعید آباد گلشن غازی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری اور ایک قربانی کا جانور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے قربانی کے جانور کو ذبح کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے پکڑ لیا، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

کراچی میں لٹیرے لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور لے اُڑے

وزن40 من، قیمت ایک کروڑروپے، کراچی میں بِلا نامی بچھڑے کی دھوم

پولیس نے بتایا کہ ملزم حذیفہ نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں چلائی تھیں، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Eid Ul Adha 2024