Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس کے جال میں پھنس کر 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 300 ہو گئی
شائع 11 جون 2024 09:31pm

غزہ میں حماس کے جھانسے میں آکر چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر سات زخمی ہوئے، حماس کی جانب سے بچھائے گئے جال کے تحت فوجی ایک عمارت میں داخل ہوئے جو ان کے اوپر ہی آگری۔

صہیونی میڈیا کے مطابق ان چار فوجیوں کی ہلاکت کے دعد غزہ میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے۔ ان ہلاکتوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے جو ہفتے کو چار مغویوں کو بچانے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا تھا۔

اسرائیلی جنگی کابینہ میں پھوٹ پڑگئی، اہم اتحادی وزیر مستعفی

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فوجیوں نے رفح کے شبورہ محلے میں ایک مشکوک گھر کے اندر دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا، تاکہ کسی ممکنہ ٹریپ جیسے کہ پوشیدہ بم وغیرہ کو متحرک کیا جا سکے، لیکن اس کے نتیجے میں کوئی دھماکہ نہ ہوا تو وہ اندر داخل ہوگئے۔

جیسے ہی ان فوجیوں میں سے دو تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے، ایک دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا کچھ حصہ ان پر گر گیا۔

صہیونی فوج نے نصرات کیمپ قتل عام امریکہ کی مدد سے کیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

آئی ڈی ایف نے بتایا کہ چار فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ دھماکے میں مزید سات فوجی زخمی ہوئے، جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ بعد میں اسے گھر کے اندر ایک سرنگ کا شافٹ ملا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمارت ممکنہ طور پر حماس کے کسی کارکن کی تھی۔

Hamas

Gaza War

Israeli Soldiers Killed