Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم کیوں مقبول ہو رہا ہے ؟

مختلف ممالک سے لوگ مسائل کے حل کی غرض سے پختونخوا آرہے ہیں
شائع 11 جون 2024 09:38pm

سیاحتی مقام کا زکر سنتے ہی ہمارے زہنوں میں خوبصورت وادیاں، آبشار اور دلفریب نظارے آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں اور اگر بات کی جائے خیبرپختونخوا کی تو نہ جانے کون کون سے حسین خیالات جنم لے لیتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ آج کل میڈیکل ٹورازم کی وجہ سے بھی دنیا بھر کی توجہ سمیٹ رہا ہے ۔

خیبر پختونخوا میں ٹورازم کی اور قسم سامنے آنے لگی ہے گزشتہ سال میڈیکل ٹورازم کی غرض سے آنے والے غیرملکیوں میں 275 برطانیہ جبکہ 190 سیاح امریکا سے آ چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم میں اضافہ ہونے لگا۔ امریکا، یورپ، برطانیہ، سعودی عرب اور افغانستان سمیت مختلف ممالک سے لوگ درپیش مسائل کے حل کی غرض سے پختونخوا آ رہے ہیں ۔

امریکی شہری ڈینی پشاور میں ہیر ٹرانسپلانٹ کروانے پہنچے ہیں اور خوب مطمئن بھی نظر آتی ہیں کہتے ہیں کہ پشاور میں ہیر ٹرانسپلانٹیشن نسبتا سستا اور تیز ہے۔

ہیر ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر حبیب نے بتایا کہ سالانہ سینکڑوں افراد دنیا بھر سے آتے ہیں جو خیبرپختونخوا کا مثبت چہرہ سامنے لانے کی ایک اور کوشش ہے ۔

گزشتہ برس 3 ہزار سے زائد سرجریز کرنے والے ڈاکٹر حبیب کے مطابق ہیر ٹرانسپلانٹیشن کی غرض سے آنے والے غیرملکیوں میں 275 یوکے جبکہ 190 امریکا سے آئے ۔

KPK

doctors

Hair Care