Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنعتکاروں کا بجٹ میں ٹیکس کی غیر منصفانہ پالیسی پر فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی

پہلا بجٹ ہے جس میں ہمیں مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس
شائع 11 جون 2024 09:13pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

فیصل آباد کے صنعتکاروں کا کہنا ہے حکومت نے بجٹ میں ٹیکس کی غیر منصفانہ پالیسی کو اپنایا تو فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کو دے دیں گے۔

فیصل آباد میں پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی۔ صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں ان کو کسی مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس دے رہے ہیں حکومت ان کو مزید نچوڑنے کا پروگرام بنا رہی ہے، جو ٹیکس نہیں دیتے وہ ہم پر ہنستے ہیں۔

اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا

بیٹی کی پنشن ختم، دفاع کیلئے 2100 اور تعلیم کیلئے صرف 93 ارب روپے، وفاقی بجٹ بدھ کو پیش کیا جائے گا

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ افراط زر میں بہت زیادہ کمی واقع ہو چکی ہے اب حکومت شرح سود کو کم از کم دس فیصد پر لے کر آئے اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرے۔

IMF Tax

Budget 2024 25

Economic Survey Pakistan 2023 24