Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی بجٹ: ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

وفاق اور صوبے کتنا کتنا قرض لیں گے ؟
شائع 11 جون 2024 08:59pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی حکومت نے بجٹ میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت 316 ارب روپے قرض لے گی، جب کہ چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرضہ لیں گے۔

دستاویز کے مطابق سندھ حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے قرض لے گی، جب کہ خیبرپختونخوا حکومت 131 ارب روپے قرضہ لے گی۔

اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا

اس حوالے سے دستاویز سے پتہ چلا کہ پنجاب حکومت 123 ارب روپے کا بیرونی قرض حاصل کرے گی، جب کہ بلوچستان حکومت 29 ارب روپے قرض لے گی۔

federal government

Budget 2024 25

Economic Survey Pakistan 2023 24