’ایپل انٹیلیجنس‘ کیا ہے اور یہ آئی فون میں کیا تبدیلیاں کردے گا؟
ایپل کمپنی نے اوپن اے آئی کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت سے لیس نیا آپریٹنگ سسٹم ’ایپل انٹیلیجنس‘ متعارف کرایا ہے جو اس کا نیا ذاتی انٹیلیجنس سسٹم ہے اور ایپل کے تمام پلیٹ فارمز پر استعمال کیا جائے گا۔
یہ زبان اور تصاویر کو سمجھنے اور تخلیق کرنے، ایپس کو آپریٹ کرنے، روزمرہ کاموں کو آسان بنانے اور آپ کے ذاتی سیاق و سباق کی بنیاد پر کارروائیاں بھی سرانجام دے سکے گا۔
ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری پر ایلون مسک برہم، بڑی دھمکی دے دی
ایپل کے سافٹ ویئر انجینئرنگ کے سینیئر نائب صدر کریگ فیڈریگھی نے کہا کہ یہ سسٹم آپ کے آئی فون، آئی پیڈ اور میک میں ایک طاقتور مرکزی جنریٹو ماڈل ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ پروگرام آپ کی نجی معلومات کی بھی حفاظت کرے گا۔
پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ کی مدد سے ایپل نےاے آئی میں پرائیویسی کے لیے ایک نیا معیار ترتیب دیا ہے، جس میں آن ڈیوائس پروسیسنگ اور بڑے سرور پر مبنی ماڈلز کے درمیان کمپیوٹیشنل صلاحیت کو فلیکس اور لیول کرنے کی صلاحیت ہے جو ایپل کے سلیکون سرورز پر چلتے ہیں۔
اس پروگرام میں آپ کچھ بھی ٹائپ کیے بغیر اسمارٹ طرز پر مبنی جوابات تیار کر سکتے ہیں۔
ایپل انٹیلیجنس آپ سے بنیادی سوالات کرے گا جیسے کہ آپ اس ایونٹ میں جانا چاہتے ہیں یا نہیں، ای میل کی فہرست میں ایپل ای میل کے مواد کو محض کچھ لائنوں میں خلاصہ کرنے کے لیے ای میل کو دوبارہ لکھے گا، اس میں ان باکس کے مواد کا خلاصہ کرنے کے لیے ایک نئی خصوصیت بھی شامل کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.