Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 2307 ڈالر کی سطح پرآگئی
شائع 11 جون 2024 08:06pm

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 2307 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمت 1909 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کی سطح پر آگئی۔

اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan