Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے عمر اکمل نے کپڑے اتار لیے

یہ تصویر ان کیلئے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں، عمر اکمل
شائع 11 جون 2024 07:30pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے اپنی بغیر شرٹ تصویر شئیر کر دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عمر اکمل قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے آئے روز کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ کبھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر کے ٹیم میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں تو کبھی بیانات کے ذریعے خود کو بہتر آپشن کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ یہاں تک عمر اکمل قومی ٹیم میں شمولیت کی درخواست لیے شریف فیملی سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

مگر اس بار عمر اکمل پوری تیار کے ساتھ ٹیم میں آنے کے لیے پرجوش نظر آتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا ناصرف وزن کیا بلکہ سکس پیکس ایب بھی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے گھر کے لان میں قمیض پہنے بغیر 6 پیکس واضح کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں عمر اکمل نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ توجہ فرمائیں ’ یہ تصویر ان کیلئے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں’۔

خیال رہے اس سے قبل بھی عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ کے دوران شرٹ اتارنے جیسی حرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرزنش کا سامنا کرچکے ہیں۔

shirtless

umar akmal

Pakistani Cricketer

Viral Photo