Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

اقتصادی سروے : ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

ایک لاکھ گدھے بڑھنے کے بعد تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی
شائع 11 جون 2024 07:23pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے منگل کو اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے مختلف اعداد و شمار بتائے، اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھےبڑھ گئے ، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اقتصادی سرے میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، سال2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، اور 2 سال میں گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

economic crisis

Budget 2024 25

Economic Survey Pakistan 2023 24