اقتصادی سروے: عوامی قرضے جی ڈی پی کے 75 فیصد تک جا پہنچے
اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق مالی سال 2024 میں عوامی قرضہ 67 ہزار 5 سو 25 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو ملک کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 74.8 فیصد ہے۔
عوامی قرض (Public Debt) سے مراد وہ قرض ہے جو کوئی ملک اپنے عوام اور کمپنیوں، دوسرے ملک کے باشندوں اور کمپنیوں یا دوسری حکومتوں سے حاصل کرتا ہے۔
اس طرح کے قرضوں میں حکومت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ انہیں عوامی آمدنی (Public Revenue) سے ادا کرے۔
سروے کے مطابق مارچ 2024 تک ملک کا مقامی قرضہ 43 ہزار 4 سو 32 ارب روپے اور بیرونی قرضہ 24 ہزار 93 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔
اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا
مالی سال 2024 کے پہلے نو مہینوں کے دوران عوامی قرضوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں ہونے والی نمو کے مقابلے میں 54 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ شرح مبادلہ میں استحکام ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2024 میں جولائی تا مارچ عوامی قرضہ 4 ہزار 6 سو 44 ارب روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 ہزار 5 ارب روپے تھا۔
Comments are closed on this story.