Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی واقعات: پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

تمام ملزمان کا صحت جرم سے انکار
شائع 11 جون 2024 04:51pm

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی واقعات پر پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

نو مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عدالت نے سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور آصف خان سمیت 115 ورکرز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

سابق وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

peshawar

9 May