Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت میں کیپٹن سمیت 7 جوانوں کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی، آپریشن میں 11 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم کا کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 04:49pm

پاک فوج نے نو جون کو لکی مروت میں ہوئے دیسی ساختہ بم دھماکے میں کیپٹن سمیت فوج کے سات اہلکاروں کی شہادت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نو جون بروز اتوار، خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی کو ایک آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی، حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت سات بہادر سپاہیوں کی جانیں گئیں۔

آئی جی سندھ کا بڑا اعلان: تھانے کے ایس ایچ اوز کو براہ راست بجٹ ملے گا

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 جون 2024 کی رات ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا تاکہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں سراغ لگایا جس کے نتیجے میں گیارہ دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ ہلاک کیا گیااور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

تاجروں سے اغوا اور بھتہ لینے والا ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کراچی میں مارا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں ، پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Lakki Marwat

Terrorists killed

Intelligence Based Operation (IBO)