Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی جیولر نے امریکی خاتون کو چونا لگا دیا، 300 روپے کی چیزیں 6 کروڑ میں فروخت

امریکی خاتون نے 2022 میں انسٹاگرام کے ذریعے گورو سونی نامی دکاندار سے رابطہ ہوا تھا
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 09:52am

بھارت کی ریاست راجستھان میں جے پور کے جوہری نے امریکی خاتون کو 300 روپے کے زیور 6 کروڑ روپے میں بیچ دیے گئے۔ جوہری نے چاندی کے زیوارت پر گولڈ پالش کرکے خاتون کو دھوکا دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے اپریل امریکی خاتون چیریش واپس نے خریدے گئے زیورات ایک نمائش میں رکھے جنہیں مقامی انتظامیہ نے جعلی قرار دے دیا، جب امریکی خاتون واپس بھارت میں جوہری گورو سونی کے پاس پہنچی اور شکایت کی تو دکاندار نے خاتون کے تمام الزامات سے انکار کردیا۔

جوہری کے انکار کے بعد چیریش واپس نے مقامی تھانے میں جیولر کے خلاف درخواست دے دی ہے جبکہ امریکی خاتون نے اپنے سفارتخانے سے بھی مدد مانگی ہے۔

امریکی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 2022 میں انسٹاگرام کے ذریعے گورو سونی نامی دکاندار سے رابطہ ہوا تھا۔

india

America