Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے حقیقی زندگی میں پیسے کی لالچ ہے، حرا مانی کا اعتراف

ایسے کرداروں کی ادا کاری نہیں ہوتی
شائع 11 جون 2024 03:31pm

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں پیسے کی لالچ رکھتی ہیں۔

آج کل اداکارہ حرا مانی کے ایک پرانے انٹرویو کا مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس کلپ میں حرا مانی کرداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’اُن سےایسے کردار ادا نہیں ہو پاتے، جنہیں پیسوں کا لالچی دکھایا گیا ہو۔ ہاں مگر مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ پیسوں کا لالچ رکھتی ہیں،بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں ہوتا‘

جس پر شو کے میزبان نعمان اعجاز نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بہت بڑی بات ہے کہ حرا مانی نے آن ایئر ٹی وی پر اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

اس میں شک نہیں کہ اداکارہ حرا مانی کے انٹرویوز کافی دلچسپ ہوتے ہیں، جنہیں لوگ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔

یہ صاف گو اداکارہ بے ساختگی میں بہت سی ایسی باتیں بھی کہہ دیتی ہیں ، جنہیں اسکرین سے چھپانا چاہیے۔

حرا مانی کے صاف دل اور صاف گوئی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity