سناکشی سنہا کے مسلمان شریک حیات ظہیر اقبال کون ہیں؟
بالی وڈ کی ”دبنگ گرل“ سناکشی سہنا اور ظہیر اقبال رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، سوناکشی کو تو مداح اچھی طرح جانتے ہی۔ں وہ بالی وڈ کے ماضی کے مشہور ادا کار، شتروگن سہنا کی بیٹی ہیں ،جنہوں نے فلم ’دبنگ “ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے مقابل سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم ان کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کے بارے میں لوگ زیادہ نہیں جانتے۔
سناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی کو خفیہ کیوں رکھا ہے
10 دسمبر 1988 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے، ظہیر اقبال بھارتی سپراسٹار سلمان خان کے بچپن کے دوست اقبال رتنسی کے صاحبزادے ہیں، جو کہ زیورات کا کاروبار کرتے ہیں، اگرچہ ظہیر اقبال کی دلچسپی اپنے فیملی بزنس میں تھی ،لیکن سلمان کے مشورے پر انھوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
ظہیر اقبال نے 2019 میں فلم نوٹ بُک سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جبکہ انھوں نے 2014 میں فلم ’جے ہو‘ میں سلمان خان کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔
سوناکشی سنہا کے ہونے والے شوہر ظہیر کی بہنتعلق بھی بالی وڈ سے ہے۔ ان کانام صنم رتنسی ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مشہور اسٹائلسٹ ہیں۔
ظہیر اشتہارات اور برانڈ انڈروزمنٹس میں بھی کام کرتے نظر آتے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ گرل کے ہونے والے شوہر کی مجموعی دولت 102 کروڑ کے قریب ہے۔
سوناکشی اور ظہیر 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ کاسٹ کیے گئے تھے،اور خیال ہے کہ اسی فلم کے سیٹ پر وہ ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔
سوناکشی اور ظہیر قرب ظاہر کرنےسوناکشی اور ظہیر قرب ظاہر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ہمراہ اکثر تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں، بالخصوص سوناکشی کی سالگرہ پر ظہیر نے خصوصی برتھ ڈے پوسٹ لگائی تھی۔ ظہیر نے سوناکشی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، سوناکشی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ظہیر نے سوناکشی کے حالیہ پروجیکٹ کے بارے میں بھی اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ، جس میں ان کے لئے اپنی محبت اور سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔
Comments are closed on this story.