Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی جی سندھ کا بڑا اعلان: تھانے کے ایس ایچ اوز کو براہ راست بجٹ ملے گا

افسران ہوں یا سپاہی دس لاکھ روپے تک کا میڈیکل بھی لے سکیں گے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن
شائع 11 جون 2024 03:00pm

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بجٹ سال 2024 سے متعلق اہم فیصلے کرلیے۔ صوبے کے تمام ایس ایچ اوز کو خودمختار بنایا جا رہا ہےجس کے تحت تھانوں کو براہ راست بجٹ ملے گا جبکہ افسران ہوں یا سپاہی دس لاکھ روپے تک کا میڈیکل بھی لے سکیں گے۔

پولیس میں کرپشن کے خاتمے، محکمے میں جدت لانے اور عوامی فلاحی ادارہ بنانے کے لیے سندھ حکومت سے جو آئی جی سندھ نے مطالبات کیے تھے انہیں منظور کر لیا گیا ہے.

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم نے سندھ پولیس کے 484 تھانوں کے لیے ساڑھے چار ارب کا بجٹ مانگا ہے، تھانیداروں کو خودمختار کرنے جا رہے ہیں سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ پولیس کا علیحدہ بجٹ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو بااختیار بنانے کے مطالبات تسلیم پہلے سینئر افسران کے پاس پولیس اسٹیشنز کے لیے مجموعی بجٹ جاتا تھا جو ایس ایچ اوز تک پہنچ نہیں پاتا تھا اور اس کے نتیجے میں بدعنوانی ہوتی تھی اب یہ بجٹ براہ راست پولیس اسٹیشنز کو دیا جائے گا موبائل کا پٹرول، گاڑیوں کی مرمت، تھانے کو چلانا تفتیش اور دیگر اخراجات کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جس میں اب بہتری نظر آئے گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق بجٹ میں پولیس ویلفیئر کے لیے 5 ارب روپے کا پیکج رکھا جارہا ہے جبکہ پہلے میڈیکل کی سہولت نہیں تھی، اب سندھ پولیس کے سپاہی سے آئی جی تک سالانہ 10 لاکھ کا میڈیکل کروا سکے گا جس میں اس کے بیوی بچوں کے علاوہ والدین بھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ ای ٹیگنگ کا منصوبہ مکمل ہوگیا اور اب وہ قانون بھی بن گیا ہے، اس کے لیے صرف فنانس کی ضرورت تھی جس کے لیے اب 60 کروڑ روپے جاری ہونے جا رہے ہیں۔

Sindh Police

federal budget

Sindh budget

Karachi Police

Budget 2024 25