Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، عطاء تارڑ

ہم جنگ نہیں امن اور اپنے ہمسایوں سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات
شائع 11 جون 2024 02:19pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، ہم جنگ نہیں امن اور اپنے ہمسایوں سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ پاکستان کو اتحادی سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہمارا ملک 90 فیصد آلودگی سے متاثر ہوا ہے، ہمارے پاس وہ ہے جو بہت سے ممالک کے پاس نہیں ہے، ہمارے پاس 66 فیصد نوجوان ہیں، پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے، جب کہ حکومت نے فنی تربیت پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو حال ہی میں سلامتی کونسل کی دوبارہ رکنیت ملی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہم اپنے ہمسایوں سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ پاکستان کو اتحادی سمجھتا ہے، ایرانی صدرکا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا تھا، ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی صدر نے 10ارب تک سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، سعودی عرب نے بھی تجارت کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، چین میں دو لاکھ طلبہ کو آئی ٹی کی تعلیم دلوانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ، اب چین پاکستان کے طلبہ کو زرعی شعبہ میں جدید تعلیم فراہم کرے گا، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی مارکیٹ ہے ، پاکستان کی معیشت بھی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ،ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں، ہم سی پیک اپ گریڈ ویژن کی طرف جارہے ہیں تاکہ خطے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

اسلام آباد

foreign policy

Federal Information Minister

Pakistan foreign policy

ata tarar