Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹنڈو محمد خان: مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 3 خاکروب جاں بحق

خاکروب ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوئے
شائع 11 جون 2024 11:46am

ٹنڈومحمدخان میں مین ہول کی صفائی کےدوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کےباعث 3 خاکروب جان کی بازی ہارگئے۔

واقعہ اناج منڈی کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خاکروب ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال پنہچا دیا گیا۔

ڈاکٹرز نے تینوں خاکروب کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ خاکروب بغیر حفاظتی سامان کے کام کر رہے تھے، جاں بحق افراد کے لواحقین اور کونسلرز نے واقعے کا ذمہ دارمیونسپل انتظامیہ کو قراردیتے ہوئے انڈس ہائی وے سجاول چوک پراحتجاج کرتے ہوئےمعاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان

death

drain