Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت سے جیت کی امید پر نکاح کی تاریخ رکھی تھی، پاکستانی نژاد برطانوی دلہا

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کا مداح جوڑا اور دلہے کی والدہ کا ردعمل
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 02:38pm
تصویر بذریعہ: دائیں طرف، ٹک ٹاک/ مرتضیٰ علی شاہ/ بائیں تصویر، انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: دائیں طرف، ٹک ٹاک/ مرتضیٰ علی شاہ/ بائیں تصویر، انٹرنیٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ جہاں کئی شائقین کرکٹ کو افسردہ کر گیا ہے، وہیں کچھ ایسے بھی کرکٹ کے دیوانے ہیں جنہوں نے اپنی شادی سے زیادہ پاک بھارت ٹاکرے کو اہمیت دی۔

حال ہی میں ایک ایسے جوڑے کی ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس نے پاک بھارت میچ کے دن نکاح رکھ لیا تھا۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے انٹرویو لیا گیا تھا، جس میں دلہے میاں کا کہنا تھا کہ شادی تھی آج میری، نکاح تھا آج میرا، اور میں نے صرف پاکستان کے میچ کی وجہ سے آج کا دن منتخب کیا تھا۔

میری خواہش تھی کہ پاکستان میچ جیت جائے گا تو مزید خوشی دوبالا ہو جائے گی، اگرچہ نکاح میچ سے قبل ہوا تاہم دونوں کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئیں جب پاکستانی ٹیم نے دغا دے دیا۔

کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری نہیں، خود ساختہ سرجن بورڈ مستعفی ہو، حمد اللہ

ساتھ ہی دلہے میاں کا کہنا تھا کہہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ تھیں، میرے تمام دوستوں اور مہمانوں نے میچ کو انجوائے کیا۔

اگرچہ دلہن نے انٹرویو نہیں دیا، تاہم ساتھی خاتون اپنی بھڑاس نکالے بغیر نہ رہ سکیں، خاتون نے کہا کہ یہ دیکھو، انڈیا والوں دیکھ لو، تمہاری وجہ سے کئی لوگوں کے دل ٹوٹے ہیں۔

خاتون نے کہا کہ میرا بھی دل ٹوٹا ہے، جبکہ ساتھ ہی خاتون نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اگلی دفع وہ اپنے 4 بچوں کی ٹیم بنا کر خود میدان میں اتریں گی، مگر پاکستانی ٹیم پر یقین نہیں کر سکتی ہوں۔

خاتون نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اتنا مایوس کیا ہے کہ اگر مجھے مل جائیں تو ان کی درگت بنا دوں۔

ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی

جبکہ دلہے میاں کا خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ پی سی بی چئیرمین کو تبدیل ہونا چاہیے، کیونکہ ہیڈ وہی ہونا چاہیے جسے کرکٹ کا علم ہو۔

london

Wedding

Groom

Bride

t20 world cup 2024