Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شتروگن سنہا بیٹی کی شادی سے لاعلم، اولاد کے آگے بے بس

شتروگن سنہا کی جانب سے بھارتی میڈیا سے بات چیت کی جا رہی تھی
شائع 11 جون 2024 10:21am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ سناکشی سنہا
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ سناکشی سنہا

معروف بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا جہاں ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، وہیں ان کے والد شتروگن سنہا نے بھی سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

حال ہی میں سیاستدان اور اداکار شتروگن سنہا کی جانب سے بیٹی کی شادی کی تاریخ کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

شتروگن سنہا کی جانب سے بیٹی کی شادی پر ردعمل کچھ یوں دیا گیا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سینئر اداکار شتروگن سنہا کی جانب سے زووم کو انٹرویو دیا گیا تھا، جس میں والد کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ بیٹی کی شادی سے متعلق انہوں نے کسی سے کچھ نہیں کہا ہے۔

شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ اگر بیٹی نے شادی کے لیے اجازت لینا چاہی، تو میں اور اہلیہ سناکشی کو آشیرباد دیں گے۔

سناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی کو خفیہ کیوں رکھا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگن سنہا کا انداز اس جانب اشارہ کر رہا تھا کہ والد کو بیٹی کی شادی کا علم نہیں ہے، اداکار کا کہنا تھا کہ میں دہلی میں ہوں اس وقت، انتخابات کے نتائج کے بعد یہاں آیا ہوں، میری بیٹی سے شادی کے پلان سے متعلق بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

صحافی کے سوال پر اداکار نے کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے، اگر میری بیٹی نے شادی سے متعلق ہم سے پوچھا تو ہم اس کے لیے ضرور خوش ہوں گے۔

جبکہ والد نے بیٹی کی پسند پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، والد کا خیال ہے کہ بیٹی کوئی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، بطور بالغ، اس کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود لے۔

جبکہ بیٹی کی شادی سے متعلق شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ وہ بھی بیٹی کی جانب سے شادی کی معلومات شئیر کرنے کا انتظام کر رہے ہیں، آج کل کے بچے فیصلوں سے متعلق اجازت نہیں لیتے ہیں، بس آ کر آگاہ کر دیتے ہیں۔

واضح رہے بھارتی میڈیا کی جانب سے سناکشی سنہا اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق دونوں 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

Bollywood actress

Wedding

Bollywood actor

News

Sonakshi Sinha

shitrogun sinha