Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

5 قدرتی جڑی بوٹیاں، جو دانتوں کو سفید کرنے میں مدد کرتی ہیں

خوبصورت مسکراہٹ قدرتی ذریعوں سے بھی ممکن ہے
شائع 11 جون 2024 09:37am

ہم سب ایک خوبصورت، چمکتی ہوئی اور روشن مسکراہٹ چاہتے ہیں۔ بہت سے لوگ مہنگے علاج اور کیمیکل سے بھری مصنوعات کے ذریعے اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ ہمارے لیے قدرت موثرمتبادلات کی بہتات فراہم کرتی ہے۔

کچھ پودوں کی نسلوں کو نہ صرف ان کی ادویاتی خصوصیات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، بلکہ منہ کی حفظان صحت کو بہتر بنانے اور دانتوں کو سفید کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں ان قدرتی جڑی بوٹیوں میں سے 5 ایسی جڑی بوٹیاں ہیں، جو آپ کو سفید ، صحت مند مسکراہٹ دینے میں مدد کرسکتی ہیں۔

ہلدی

جو اپنے چمکدار پیلے رنگ اور طاقتور ادویاتی خصوصیات کے لئے جانی جاتی ہے، دانتوں کو سفید کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے اندرکرکومین ہوتا ہے، جو اینٹی سوزش اور جراثیم کش خصوصیات کے ساتھ ایک مرکب ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہلدی پلک کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جس سے یہ آپ کے منہ کی دیکھ بھال کے معمول میں ایک بہترین اضافہ بن جاتا ہے۔ بس ذہن میں رکھیں کہ اسے بہت زیادہ مقدار میں اور بے تحاشہ استعمال نہ کریں۔

استعمال کرنے کا طریقہ

ہلدی پاؤڈر کی تھوڑی مقدار کو پانی یا ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں۔

ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہوئے پیسٹ کو اپنے دانتوں پر لگائیں۔

اچھی طرح دھونے سے پہلے اسے چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

تلسی

تلسی ، آیورویدک ادویات میں اس کے بے شمار صحت کے فوائد کے لئے مشہور ہے۔ جب دانتوں کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو، تلسی اپنے دانتوں کو سفید کرنے کی خصوصیات کے لئے نمایاں ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ تلسی بیکٹیریا کی نشوونما کو روک سکتی ہے، جو پلک اور کیویٹیز کا سبب بنتے ہیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

تلسی کے کچھ پتوں کو دھوپ میں خشک کریں اور انہیں باریک پاؤڈر میں پیس لیں۔

ہفتے میں چند بار اپنے دانتوں کو برش کرنے کے لئے اس پاؤڈر کا استعمال کریں۔

تلسی پاؤڈر کا باقاعدگی سے استعمال، منہ کی حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور آہستہ آہستہ دانتوں کو سفید کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

نیم

نیم، جسے اکثر ”گاؤں کی فارمیسی“ کہا جاتا ہے، روایتی ہندوستانی ادویات میں صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ نیم کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اسے دانتوں کے سڑنے کو روکنے میں مؤثر بناتی ہیں۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ منہ کی صحت کو برقرار رکھنے اور دانتوں کو سفید کرنے میں نیم اکسیر ہے۔

استعمال کیسے کریں

تازہ نیم کے پتوں کو چبا لیں یا نیم کی ڈنڈیوں کو قدرتی ٹوتھ برش کے طور پر استعمال کریں۔

متبادل کے طور پر ، آپ کو مارکیٹ میں نیم پر مبنی ٹوتھ پیسٹ بھی آسانی سے مل سکتے ہیں۔

اپنے منہ کی دیکھ بھال کے معمول میں نیم شامل کرنے سے آپ کے دانتوں کو قدرتی طور پر صاف اور سفید رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سیج

سیج ایک ورسٹائل جڑی بوٹی ہے، جو اس کی شفا بخش خصوصیات کے لئے جانی جاتی ہے۔ اس میں قدرتی تیل اور مرکبات ہوتے ہیں، جو دانتوں سے داغ دھبے دور کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں سیج کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو منہ کی حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور ممکنہ طور پر دانتوں کو سفید کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

استعمال کیسے کریں

تازہ سیج کے پتوں کو پس دیں اور انہیں براہ راست اپنے دانتوں پر رگڑیں۔

آپ سیج کے پتوں کو خشک بھی کرسکتے ہیں ، انہیں پاؤڈر میں پیس سکتے ہیں ، اور اسے ٹوتھ پیسٹ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

باقاعدگی سے سیج کا استعمال صاف ستھری ، سفید مسکراہٹ لاسکتا ہے۔

لونگ

لونگ دانتوں کی دیکھ بھال میں ایک مشہور مصالحہ جات ہے ،بنیادی طور پر لونگ کے تیل میں جراثیم کش خصوصیات ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ لونگ کا تیل ان بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ہے، جو دانتوں میں پلک اور سانس کی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔

استعمال کیسے کریں

لونگ کو پاؤڈر کی شکل میں پس لیں اور تھوڑا سا زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں۔

اس پیسٹ سے اپنے دانتوں کو برش کریں یا صرف چند منٹ کے لئے لونگ کو چبالیں۔

لونگ کا باقاعدگی سے استعمال منہ کی حفظان صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرسکتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے دانتوں کو سفید کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

صحت

lifestyle

teeth