Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’لکھ دی لعنت‘، ہربھجن سنگھ کا کامران اکمل کے بیان پر ردعمل

کامران اکمل کی جانب سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے شو میں بات کی تھی
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 03:43pm
تصویر بذریعہ: کامران اکمل/ یوٹیوب چینل/ ہربھجن سنگھ، انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: کامران اکمل/ یوٹیوب چینل/ ہربھجن سنگھ، انٹرنیٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں گرما گرمی دیکھی گئی وہیں اب ہربھجن سنگھ پاکستانی سابق کھلاڑی کامران اکمل پر برس پڑے ہیں، جبکہ انہیں لعنت بھی دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وسیم بادامی کی جانب سے سوال کیا گیا تھا، جس پر کامران اکمل کی جانب سے جواب دیا گیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ آخری اوور ہرشدیپ نے کرانا ہے، ویسے اس کا ردھم نہیں لگ رہا ہے، اور پاجی 12 بج گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کامران اکمل ہنس دیے۔

جبکہ کامران کی جانب سے 12 بج گئے کو دوبارہ دہرایا گیا، ساتھ ہی ایک اور مہمان کی جانب سے کہا گیا کہ کسی سکھ کو اوور نہیں دینا چاہیے۔ ویرات کوہلی کا ’چھاپڑیوں‘ والا انداز وائرل

تصویر بذریعہ: ایکس

تاہم اس سب میں میزبان وسیم بادامی نے صورتحال کو عقلمندی کے ساتھ سنبھال لیا۔

لیکن اب بھارتی سابق بالر ہربھجن سنگھ کی جانب سے بھی شدید ردعم دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی انہیں لعنت بھی دی گئی ہے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ’لکھ دی لعنت تیرے کامران اکمل‘۔ تمہیں کچھ بھی بولنے سے پہلے سکھوں کی تاریخ کا علم ہونا چاہیے۔

ہربھجن کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم سکھوں نے تمہاری ماں بہنوں کو بچایا جب انہیں اغوا کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی ہربھجن کا کہنا تھا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے۔

تصویر بذریعہ: ایکس

جبکہ ہربھجن سنگھ کے ردعمل کے بعد کامران اکمل کا بھی بیان سامنے آ گیا ہے اور اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیان پر شدید رنج ہے، میں پوری سکھ برادری اور ہربھجن سنگھ سے معافی مانگتا ہوں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک بھارت میچ کراچی میں ہوگا یا لاہور؟

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ غلط اور نامناسب تھے، میں سکھ برادری کی دل سے عزت کرتا ہوں اور انہیں دکھ پہچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔

Pakistan Cricket Team

Indian cricket team

cricketer

harbhajan singh

Kamran Akmal