Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے دوران عمران خان کی رہائی کا بینر لہرانے والا کون؟ شناخت ہوگئی

شہباز گل نے مذکورہ شخص کی شناخت لوگوں تک پہنچائی
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 11:16pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بلند و بالا آسمان پر (Release Imran Khan) عمران خان کی رہائی کا بینر لہرانے والا شخص سامنے آگیا۔

واضح رہے گذشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بہت سے افراد کی نظریں جب آسمان پر گئیں تو انہوں نے دیکھا کہ فضاء پر ایک چھوٹا جہاز عمران خان کی رہائی کا بینر لہراتے اسٹیڈیم کے اوپر سے گزر رہا تھا جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

پاک بھارت میچ کے دوران گراؤنڈ کے آسمان پر عمران خان کا نام نمودار

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی مگر لوگ یہ بات جاننے کے لیے انتظار کر رہے تھے کہ بلند فضا میں عمران خان کی رہائی کا بینر لہرانے والا شخص آخر کون ہوگا۔

سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مذکورہ شخص کی شناخت لوگوں تک پہنچائی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصویر شئیر کرتے ہوئے شہباز گل نے بتایا کہ یہ ہمارے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم میں عمران خان کی رہائی کا بینر اڑانے کا انتظام کیا۔ شہباز گل کی جانب سے بینر لہرانے والے شخص کا شکریہ ادا بھی کیا۔

شناخت ہونے والے فرد کا نام ’غازی خان‘ ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے سائبر سیکیورٹی پروفیشنل ہیں۔

غازی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنی پرواز سے اسٹیڈیم کی تصاویر شئیر کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران فضائی پیغام رسانی مہم ’ریلیز عمران خان‘ پر کام کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔

علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریے کو بھلایا نہیں جا سکتا، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

imran khan

Pakistan vs India