Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کے خلاف بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست

ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 11:21pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقا کے 113 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 113 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئے 37، محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو 14 رنز بناکر نمایاں رہے، انکے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کیشو مہاراج نے 3، کاگیسو ربادا اور انرچ نورٹجے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیویارک میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایڈن مارکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مارکو جینسن 5 اور کیشو ماہراج 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دےکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

t20 world cup 2024