Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کامرس چیمبرز کا شرح سود کے انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈجٹ پر لانے پر زور

فیصلہ معاشی بہتری کی جانب پہلا قدم ہے، انٹرسٹ ریٹ کم ہونے سے کاروباری لاگت میں کمی آئے گی، کامرس چیمبرز
شائع 10 جون 2024 08:00pm

مختلف شہروں کے کامرس چیمبرز نے شرح سود کے انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈجٹ پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کا کہنا ہے کہ یہ معاشی بہتری کی جانب پہلا قدم ہے، انٹرسٹ ریٹ کم ہونے سے کاروباری لاگت میں کمی آئے گی، لیکن ابھی بھی انٹرسٹ ریٹ کے مزید کم ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈجٹ میں لانا ہوگا تاکہ معاشی حالات بہتر ہوں۔

جبکہ صدر کراچی چیمبر افتخار احمد شیخ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لائے، شرح سود میں معمولی کمی کچھ مایوس تاہم درست سمت میں پہلا قدم ہے،1.5 فیصد کی معمولی کمی کا اعلان کچھ مایوس کن ہے۔

افتخار احمد شیخ کا مزید کہنا ہے کہ تاجر برادری کم از کم 4 سے 5 فیصد کی خاطر خواہ کمی کی توقع کر رہی تھی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں 150 بیسس پوائنٹس کی نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نقطہ نظر بتدریج شرح سود کو سنگل ڈیجٹ تک لاتا رہے گا، بلیک مارکیٹنگ،ڈالر کی غیر قانونی خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن سے روپے میں استحکام آیا ہے جبھی شرح سود میں کمی، درست سمت میں پہلا قدم ہے۔

Interest Rate

State Bank Of pakistan

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)