Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

اس تصویر میں چھپی ’مرزا پور سیزن 3‘ کی تاریخ ڈھونڈ کر دکھائیں

’مرزا پور 3 کی ریلیز ڈیٹ پوسٹر میں ہی چھپی ہے‘
شائع 10 جون 2024 06:18pm

بھارت کی معروف کرائم تھرلر سیریز ”مرزاپور“ کا تیسرا سیزن آخر ریلیز کو تیار ہے، لیکن اس کی میکرز نے تاریخ کا اعلان کچھ اس طریقے سے کیا ہے لوگوں نے سر پکڑ لئے ہیں۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم ”ایمازون پرائم ویڈیو“ کی جانب سے انسٹاگرام پر سیریز کے مرکزی کرداروں کا ایک اینیمیٹڈ پوسٹر شئیر کیا گیا، جس کے کیپشن میں لکھا تھا، ’مرزا پور 3 کی ریلیز ڈیٹ پوسٹر میں ہی چھپی ہے‘۔

اس اینیمیٹڈ پوسٹر میں پنکج تریپاٹھی، علی فضل، دیوآنندو، کلبھوشن کھربندا، شویتا تریپاٹھی شرما، ہرشیتا گوڑ، اور وجے ورما سمیت دیگر کاسٹ کو دکھایا گیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’مرزا پور 3 کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں مت پوچھو، اگر جاننا چاہتے ہو تو اسے تلاش کرنا ہوگا، شروع ہوجاؤ‘۔

سیریز کا پوسٹر پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے اپنے اندازے لگانا شروع کردئے۔ کچھ پرستاروں نے ریلیز ڈیٹ 7 جولائی جبکہ کچھ نے 7 اگست کے اندازے لگائے۔

2020 میں اس کی دوسرے سیزن کی آمد کے بعد شائقین کو تیسری سیزن کا شدت سے انتظار ہے، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔

Release Date

Mirzapur Season 3