Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی سے بھی سنی اتحاد کو نسل کا واک آوٹ

اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 11:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی سے بھی سنی اتحاد کو نسل نے واک آوٹ کردیا، اجلاس میں شرکت کے بعد اپوزیشن ارکان نے سیٹوں پر بیٹھنے سے انکار کیا۔ جب کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کار پوریشن ترمیمی بل سمیت دیگر بل منظور کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ سرگودھا پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور وکیل بابر اعوان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جانے سے روک دیا تھا۔ دونوں رہنما نو مئی واقعات کے کیس میں اے ٹی سی میں پیش ہونے جا رہے تھے۔

واقعے کے خلاف آج قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اس کے بعد اپوزیشن نے عمرایوب کو عدالت جانے سے روکنے پر واک آوٹ کیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کس قانون کے تحت اپوزیشن کو روکا گیا، کیا ملک میں کوئی قانون کوئی آئین ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، کنونشن کرنے پر کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل سمیت دیگر بل منظور

قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کار پوریشن ترمیمی بل، نیشنل ہائی وے ترمیمی بل اور پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ ترمیمی بل اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دوران اکثریت رائے سے منظور کرلئے گئے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قانون سازی کے لئے پیش کئے تو اپوزیشن نے احتجاج کیا، ڈیسک بجا کر نعرے بازی کی گئی، بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں، اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔

وزیرقانون نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل2024 پیش کیا، جس کو بیرسٹر عقیل کی ترامیم سمیت اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل 2024 اور نیشنل ہاٸی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2004 کو بھی کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔

فاتحہ خوانی

[لکی مروت حملے میں شہید پاک فوج کے جوانوں][2] کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہدا کیلئے فاتحہ خوانی سنی اتحاد کونسل کے علی محمد خان نے کرائی۔

federal government

National Assembly

oppostion leader